سیاسی ہلچل عروج پر ،ن لیگ کی پنجاب میں حکومت سازی کی تیاری مکمل

سیاسی ہلچل عروج پر ،ن لیگ کی پنجاب میں حکومت سازی کی تیاری مکمل

سیاسی ہلچل عروج پر ،ن لیگ کی پنجاب میں حکومت سازی کی تیاری مکمل

 پنجاب میں سیاسی ہلچل عروج پر پہنچ گئی،مسلم لیگ ن نے پنجاب میں حکومت سازی کے لیے تیاری مکمل کر لی۔

ذرائع کےمطابق نمبر گیم کے متعلق پی ڈی ایم کے چودھری شجاعت سے رابطہ ہوا۔ عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ملاقات بھی آج متوقع ہے۔ عمران خان پرویز الہیٰ سے ملاقات میں اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق بات چیت کریںگے۔

ذرائؑع کے مطابق پنجاب اسمبلی تحریک عدم اعتماد اور گورنر پنجاب کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے سمیت دونوں آپشن زیر غور ہوں گے۔دونوں آپشنز پر اپوزیشن اتحاد نے پارلیمانی اور قانونی مشاورت کو حتمی شکل دے دی ہے۔ حمزہ شہباز نے تمام اراکین اسمبلی کو لاہور میں رہنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں