حنا ربانی کھر کے دورہ افغانستان کے چرچے

حنا ربانی کھر کے دورہ افغانستان کے چرچے

حنا ربانی کھر شہباز شریف کی حکومت کے بعد سے افغان دارالحکومت کا سفر کرنے والی پہلی وزیر ہیں  ۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان کی حکومت خواتین کے ساتھ کیے جانے والے متنازع سلوک اور خواتین کے حقوق کی پامالی کے حوالے سے سخت بدنام اور کڑی تنقید کا شکار ہے۔

افغان خواتین کو درپیش عالمی میڈیا میں رپورٹ ہونے والے مشکل حالات میں پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کا حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لیے افغانستان جانا جہاں ایک زبردست، متاثر کن اقدام کے طور پر دیکھا گیا وہیں اس طرح کی قدامت پسند حکومت کے ساتھ مذاکرات میں ایک خاتون کی جانب سے پاکستان کی نمائندگی کرنے کو انٹرنیٹ صارفین بھی ایک انتہائی مثبت، متاثر کن، انقلابی اقدام قرار دیے بغیر نہ رہ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں