نوازشریف اور مریم نواز اچانک واپس لندن پہنچ گئے

نوازشریف اور مریم نواز اچانک واپس لندن پہنچ گئے

نوازشریف اور مریم نواز واپس لندن پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز کیساتھ خاندان کے دیگر افراد بھی لندن واپس پہنچے ہیں۔شریف فیملی جنیوا سے ہیتھرو ایئر پورٹ واپس پہنچی ۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف فیملی کے ہمراہ یورپی ممالک کی سیر کو چلے گئےتھے۔نواز شریف، مریم نواز، ان کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز لندن سے مختلف ممالک کی سیر کو روانہ ہوگئےتھے۔ دس دن میں نواز شریف اور ان کی فیملی پانچ یورپی ممالک کا دورہ کرکے واپس لندن پہنچی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں