فٹبال کو سر سے ہٹ لگانے پر دماغی امراض کے بڑھنے کا خطرہ ہے
گلاسگو یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق فٹبال کے کھلاڑیوں کے دماغی امراض سے مرنے کے امکانات دوسرے لوگوں کی نسبت ساڑھے تین گنا زیادہ ہوتے ہیں۔
فٹبالر کھیل کے دوران بار بار سر کا استعمال کرتے ہیں جس سے ان کے دماغ پر بھی اثر پڑتا ہے۔ فٹبال کلب ہفتے میں ایک مرتبہ سے زیادہ ایسے ٹریننگ سیشن منعقد نہیں کریں گے جن میں پیشہ ور فٹبالرز کو ہیڈنگ کی مشق کرائی جاتی ہے، اس سے قبل اسکاٹ لینڈ میں 12 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کی تربیت میں ایک حد سے زیادہ ہیڈرز استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
بی بی سی کے مطابق سکاٹ لینڈ دنیا کا و ہ پہلا ملک تھا جس نے تمام کھیلوں میں ’اگر شک ہوتا ہے تو کھلاڑیوں کو باہر بٹھائیں‘ کا اصول اپنایا تھا جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی کھلاڑی کو سر پر کسی قسم کی چوٹ لگتی ہے اور اسے سر چکرانے کی شکایت ہو تو اسے میدان سے باہر بھیج دیا جائے۔
یاد رہے کہ گذشتہ برسوں میں کئی بڑے بڑے فٹبالرز ڈمنشیا بیماری کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں سکاٹ لینڈ کے کلب ’کیلٹِک‘ کے سابقہ کپتان بِلی میکنیل اورانگلیڈ کو ورلڈ کپ میں فتح دلوانے والے جیک چارلٹن بھی شامل تھے