ایرانی وزارت خارجہ نے جرمن سفیر کو طلب کر لیا

ایرانی وزارت خارجہ نے جرمن سفیر کو طلب کر لیا

ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں ایرانی سیکورٹی اداروں پر مظاہرین کو ہلاکت خیز تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام لگایا جارہا ہے۔

ایران انسانی حقوق کونسل کا خصوصی اجلاس منعقد کرنے اور جرمن حکام کے مداخلت پسندانہ اور بے بنیاد بیانات پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ نے جرمن سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے سخت احتجاج کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے جرمنی کے سفیر کو جرمن حکام کے مداخلت پسندانہ اور بے بنیاد بیانات کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے شدید احتجاج سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : قطر : ایران اور ویلز کا میچ، مہسا امینی معاملے پر ایرانی حکومتی حامیوں اور مخالفین میں تکرار

بتایا گیا کہ انسانی حقوق کونسل کے خصوصی اجلاس کی حالیہ قرارداد انسانی حقوق کے حوالے سے مکمل طور پر سیاسی اور آلہ کار روش پر مبنی ایک غلط قدم ہے اور سرے سے ہی مسترد سمجھی جائے گی۔ ایران اس کی بنیاد پر بیان کردہ کسی بھی میکانزم کے ساتھ تعاون نہیں کرے گا۔

ایران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں اور جرمنی و دیگر یورپی ممالک کا تعاون ایرانی عوام کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا باعث ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں