کراچی،پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی نے استعفے جمع کرادیئے
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں کے اعلان کے بعد سندھ ارکان اسمبلی نے استعفے دینے شروع کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی نے اپنے استعفے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان کو جمع کرادئیے۔سندھ اسمبلی میں پی ٹی اراکین کی تعداد 26 ہے۔سندھ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام26 اراکین نے استعفے انہیں دے دیئے ہیں اور جب بھی عمران خان کہیں گے وہ یہ استعفے سندھ اسمبلی میں جمع کرادیں گے۔ خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ ووٹ عمران خان کا تھا اور رہے گا۔