پی ٹی آئی کے استعفوں کے بعد انتخابات پرکتنا خرچ آئے گا؟

پی ٹی آئی کے استعفوں کے بعد انتخابات پرکتنا خرچ آئے گا؟

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے  کسی اسمبلی کے تحلیل ہونے پرصرف متعلقہ اسمبلی کے الیکشن ہوں گے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ دنوں اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم حتمی اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں کے بعد سیکڑوں نشستیں خالی ہوں گی جس پر انتخابات ہوں گے۔قومی اسمبلی کی ایک نشست پر انتخاب کرانے پر 8 سے 10 کروڑ روپے اورصوبائی اسمبلی میں ایک نشست کے اخراجات کا تخمینہ 6 سے 7 کروڑ روپے ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کسی اسمبلی کے تحلیل ہونے پرصرف متعلقہ اسمبلی کے الیکشن ہوں گے، نشست خالی ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن 60 روز میں الیکشن کرانے کا پابند ہے۔تحریک انصاف اور اتحادیوں کی قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں خالی ہونے کی صورت میں ضمنی انتخابات پر کم وبیش 36 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں