اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی؛ ایک دن میں 122 ارب روپے سے زائد کا نقصان

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی؛ ایک دن میں 122 ارب روپے سے زائد کا نقصان

ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث اسٹاک ایکسچینج کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور سرمایہ کاروں کو مجموعی طور پر 122 ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑگیا۔

پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 42 ہزار 936 پوائنٹس پر موجود تھا۔

کاروبار کے آغاز سے انڈیکس شدید مندی کی لپیٹ میں آگیا، ایک وقت میں پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 972 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41 ہزار 964 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا، تاہم کاروبار ختم ہونے پر ہنڈریڈ انڈیکس 865 پوائنٹس کی کمی کے بعد 42 ہزار 72 پر بند ہوا۔

پیر کے روز 356 کمپنمیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی، جن میں سے 295 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی، 50 کی قیمتوں

میں اضافہ جب کہ 11 کمپنیوں کے شیئرز کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں