مستنصر حسین تارڑ کی طبیعت میں بتدریج بہتری

مستنصر حسین تارڑ کی طبیعت میں بتدریج بہتری

معروف دانشور، ادیب، کالم نگار مستنصر حسین تارڑ لاہور کے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ان  کی طبیعت میں بتدریج بہتری آ ئی  ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف مصنف، سیاح ، دانشور مستنصر حسین تارڑ گزشتہ 3 روز سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیرِ علاج ہیں۔انہیں  ہارٹ بیٹ تیز ہونے کے باعث داخل کیا گیا ۔

مستنصر حسین تارڑ کو ایکسٹرنل پیس میکر لگانے کے بعد سی سی یو میں شفٹ کر دیا گیا تھا۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے معالج ڈاکٹر تحسین کے مطابق مستنصر حسین تارڑ کے تمام ضروری ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں۔

ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر محمد تحسین   کا کہنا ہے کہ  مستنصر حسین تارڑ کی حالت اب  بہتر ہے  ، انہیں عارضی پیس میکر لگایا گیا ہے۔  پروفیسر بلال محی الدین اور پروفیسر عبد المنان  ان  کا علاج کر رہے ہیں ،  مستنصر حسین تارڑ کو میڈیکل بورڈ کی مشاورت سے مستقل پیس میکر ڈالا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں