لکس اسٹائل کی رنگین شام؛ اس سال کون سے اداکار ایوارڈز جیتنے میں کامیاب رہے؟
پکاروں اور فنکاروں کے اعزاز میں Lux Style Awards کی رنگا رنگ تقریب لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد کی گئی۔ لکس اسٹائل کے اس 21 ویں ایڈیشن میں شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے جلوے بکھیرے۔
ایوارڈ سے قبل ریڈ کارپٹ پر نئے پرانے سبھی اداکار اور فنکاروں کی چمک اور رونق دکھائی دی۔ ستاروں کی موجودگی نے اس تقریب کو چارچاند لگادئیے۔اکستانی ادا
شوبز انڈسٹری کے لئے خدمات انجام دینے والے فنکاروں اور اداکاروں کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ایوارڈز سے نوازا گیا۔

اداکارہ سجل علی کو فلمی کیٹیگری میں ان کی فلم کھیل کھیل میں کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا، ادکار بلال عباس کو فلم کے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

علی ظفر سال کے بہترین گلوکار قرار پائے جبکہ نتاشہ بیگ کو سال کی بہترین لائیو پرفارمنس کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ٹیلی ویژن کی کیٹیگری میں بہترین ٹی وی اداکار کا ایوارڈ احمد علی اکبر کو ڈرامہ سیریل پری زاد کے لیے جبکہ اسی کیٹیگری میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حدیقہ کیانی نے اپنے نام کیا۔

ناظرین کے انتخاب کے مطابق بہترین ٹی وی اداکار ڈرامہ سیریل خدا اور محبت کے لیے فیروز خان جبکہ اداکارہ کا ایوارڈ عائزہ خان نے ڈرامہ سیریل چپکے چپکے کے لیے حاصل کیا۔
