پی ٹی آئی لانگ مارچ، قافلوں کے راولپنڈی پہنچنے کا خفیہ منصوبہ لیک
پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کا آخری مرحلہ کل سے شروع ہورہا ہے۔ جس میں ملک بھر سے قافلے راولپنڈی پہنچیں گے۔ اس حوالے سے قافلوں کا مکمل شیڈول لیک ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ کے آخری مرحلے میں 26 نومبر کو پنجاب بھر سے قافلے راولپنڈی پہنچیں گے۔ قصور سے آج حقیقی آزادی مارچ قافلہ دن 2:30 بجے روانہ ہوا اور چکری انٹرچینج سے ہوتا ہوا رات 10 بجے راولپنڈی پہنچے گا۔
ساہیوال سے قافلہ آج رات 9 بجے روانہ ہوا اور ہفتے کو صبح 7 بجے راولپنڈی پہنچے گا۔ پاک پتن سے حقیقی آزادی مارچ قافلہ آج رات 8 بجے روانہ ہوا اور ہفتہ صبح 6 بجے اپنی منزل راولپنڈی پہنچ جائے گا۔
اسی طرح اوکاڑہ سے قافلہ آج رات 7بجے روانہ ہوا اور براستہ چکری انٹرچینج کل صبح 5 بجے راولپنڈی داخل ہو جائے گا۔ لاہور سے صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی قیادت میں قافلہ ہفتہ صبح 6 بجے روانہ ہو گا اور دوپہر 1 بجے راولپنڈی پہنچے گا۔