اداکار ٹونی نوید رشید انتقال کر گئے

اداکار ٹونی نوید رشید انتقال کر گئے

انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی جانب سے اظہار افسوس کیا جارہا ہے

ٹی وی پریزینٹر اور صحافی ٹونی نوید رشید لاہور میں انتقال کرگئے۔

ٹونی نوید راشد کئی برسوں سے پاکستانی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ وہ میزبان، فوٹوگرافر اور اداکار کے ساتھ ساتھ گلوکار بھی تھے تاہم انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز مقامی انگریزی اخبار کے ثقافتی رپورٹر کے طور پر کیا۔

ٹونی رشید کو 2006 میں **نادیہ خان ** کے شو میں پاکستانی سنیما سے متعلق ایک سیگمنٹ ملائی مار کے سے ایک سنجیدہ فلمی نقاد کے طور پر شہرت ملی۔

ٹونی رشید ایک فلمی صحافی کے ساتھ ساتھ فوٹوگرافر بھی تھے۔

ٹونی رشید کے اچانک انتقال کی خبر پر شوبز انڈسٹری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر مرحوم کے دوستوں اور مداحوں کی جانب سے خراج عقیدت پیش کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اداکارہمشی خان نے ٹونی رشید کے اچانک انتقال پر تعزیت کی ہے ۔

مشی خان نے لکھا کہ ٹونی 28 سال سے میرے دوست رہے ہیں ۔ وہ ایک ہیرا تھے اور ہماری کیمسٹری بہترین تھی۔ ان جیسا کوئی نہیں ہوگا۔ مجھے اب بھی یقین نہیں آرہا کہ وہ ہمیشہ کے لیے چلے گئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں