ڈیفینس میں پولیس اہلکار قتل؛ ملزم کی دوسری گاڑی کراچی ایئرپورٹ کے قریب سے برآمد
پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے ملزم خرم نثار کی دوسری گاڑی کراچی ایئرپورٹ کے قریب سے برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ ملزم خرم نثار اسی گاڑی میں ایئرپورٹ فرار ہوا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کار تھانہ شارع فیصل کی حدود سے تحویل میں لی گٸی ہے جس سے ایک پستول بھی برآمد ہوئی ہے، اب تک گھر اور گاڑی سے 4 ہتھیار برآمد ہو چکے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ تمام ہتھیاروں کی فارنزک جانچ کی جا رہی ہے۔