نوشہروفیروز موٹروے فنڈزکرپشن: ڈپٹی کمشنر تاشفین عالم بیرون ملک فرار
حیدرآباد سکھر موٹروے فنڈز میں بڑے پیمانے پر خورد برد کی تحقیقات شروع ہونے پر نوشہرو فیروز کے ڈپٹی کمشنر تاشفین عالم بیرون ملک فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ایمیگریشن نے تاشفین عالم کے بیرون ملک فرار ہو جانے کی تصدیق کر دی۔
تاشفین عالم 19 نومبر کو غیر ملکی پرواز ایف زیڈ 336 کے ذریعے دبئی فرار ہوئے۔
این ایچ اے نے ڈی سی نوشہروفیروز کو ساڑھے تین ارب روپے فراہم کیے تھے، خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد ڈی سی نوشہروفیروز پراسرار طور پر غائب ہو گئے۔