لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کون ہیں؟

لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کون ہیں؟

لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر

آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے جی ایچ کیو کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کا نام بھی شامل ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر پاکستان ملٹری اکیڈمی کے 77 ویں لانگ کورس سے گریجویٹ ہوئے۔ ان کا تعلق پاکستان آرمی کی آرٹلری رجمنٹ سے ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر جنرل ہیڈ کوارٹر میں ایڈجوٹینٹ جنرل کے عہدے پر تعینات رہے۔ بطور میجر جنرل انہوں نے 10 انفنٹری ڈویژن لاہور کی کمان کی۔ ستمبر 2019 میں انہیں لیفٹینیٹ جنرل کے عہدے پہ ترقی ملی۔

سنیارٹی فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر اس وقت کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات ہیں۔ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ساتھ بطور ڈی جی اسٹاف ڈیوٹیز ذمہ داری ادا کی۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر بریگیڈیر کی حیثیت سے صدر آصف علی زرداری کے ملٹری سیکرٹری بھی تعینات رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں