موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گڑ کی تیاری بھی شرو
سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی سرگودھا کے دیہی علاقوں میں گڑ کی تیاری زور و شور سے ہو جاتی ہے، دیسی گڑ کی تیاری بھی دیسی طریقے سے کی جاتی ہے۔
گرم تاثیر رکھنے کے باعث گڑ موسم سرما کی خاص سوغات سمجھا جاتا ہے سردی میں خوب استعمال کیا جاتا ہے۔
کھیتوں کے اندر ہی گنے کا رس نکالنے کے لیے بیلنا لگایا جاتا ہے ،بیلنے کے ساتھ ہی کڑاہی رکھی جاتی ہے، گنےکے رس کو کڑاہی کے اندر ڈال کر خوب پکایا جاتا ہے۔
گنے کے شیرے کو لکڑی کے فریم کے اندر نکال لیا جاتا ہے جہاں پر اس کو ٹھنڈا کرنے کے بعد اس کی ڈلیاں بنا کر مارکیٹ میں فروخت کے لیے بھجوا دی جاتی ہیں۔
طبی ماہرین بھی گڑ کو صحت کے لیے مفید قرار دیتے ہیں گڑ جہاں غذا کو ہضم کرتا ہے وہیں ہڈیوں کے درد کو بھی دور کرتا ہے۔