آئندہ 24 گھنٹے میں آرمی چیف کی تعیناتی ہو جائےگی
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹے میں آرمی چیف کی سمری وزیراعظم تک پہنچ جائےگی اور نئے آرمی چیف کی تعیناتی ہو جائےگی۔
ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی تک جو اختیار ہے وہ جی ایچ کیو کا ہے انہیں نام بھیجنے ہیں تمام معاملات جمعرات تک خوش اسلوبی سےحل ہوجائیں گے۔
وزیردفاع نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات میں تناؤ نہیں ہے الحمداللہ تمام معاملات درست جارہےہیں سیاست کیساتھ فوج کاتعلق آئین وقانون کےمطابق ہوسکتاہے ماضی کے لحاظ سے اب افواج نے اپنا کردار نیوٹرل کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ سے وقتاً فوقتاً ملاقات ہوتی رہتی ہے ہفتہ دس دن بعدجنرل باجوہ سےملاقات ہوتی رہتی ہے سوشل میڈیاکی خبروں پرکمنٹ کرناغیرذمہ داری ہے۔