رانا ثنااللہ کے بیان سے واضح ہے سب اچھا نہیں، 30 نومبر تک آر ہوگا یا پار ہوگا : شیخ رشید

رانا ثنااللہ کے بیان سے واضح ہے سب اچھا نہیں، 30 نومبر تک آر ہوگا یا پار ہوگا : شیخ رشید

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تر پہنچ گیا ہے، 30 نومبر تک فیصلہ ہوجائے گا، آر ہوگا یا پار ہوگا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کلہا کہ جب تک نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا، سیاست میں ٹھہراؤ نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ کا بیان بغیر سمری کے بھی نیا آرمی چیف تعینات کردیں گے، خطرے کی گھنٹی ہے۔ بیان سے واضح ہے سب اچھا نہیں سب ایک پیچ پر نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کے آنے سے قبل ہی آرمی چیف کی تعیناتی کا اعلان ہوچکا ہوگا : رانا ثناءاللہ

انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اثاثوں سے متعلق خبر پر اسحاق ڈار کی انکوائری کے اعلان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ خود ہی اثاثوں کے ریکارڈ کو لیک کرواتے ہیں اور خود ہی تحقیقات کا حکم دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تر پہنچ گیا ہے اور یہاں نفسا نفسی کا عالم ہے۔ 5 دن انتہائی اہم ہیں۔ پی ڈی ایم بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی ہے، نگراں حکومت کی مدت نہیں بڑھ سکتی۔

شیخ رشید نے کہا کہ 26 نومبر 2 بجے راولپنڈی عمران خان کے لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کرے گا۔ 30 نومبر تک فیصلہ ہوجائے گا، آر ہوگا یا پار ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں