کراچی میں فارم ہاؤس میں گھس کر دو افراد کا قتل
کراچی : نامعلوم ملزمان نے فارم ہاؤس میں گھس کر دو افراد کی زندگی ختم کردی، پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے۔
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے رئیس گوٹھ میں واقعہ ایک فارم ہاؤس میں ذاتی دشمنی کی بنا پر دو افراد کو قتل کردیا گیا، جن کی شناخت 56 سالہ لال بخش ولد امن بخش اور 55 سالہ ہوشیار علی ابڑو کے نام سے کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی : پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت ہوگئی، گھر پر چھاپہ
نامعلوم ملزمان نے پہلے تشدد بھی کیا۔ پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والی کلہاڑی کو تحویل میں لے لیا۔ فارم ہاؤس سے مزید شواہد حاصل کئے جارہے ہیں۔