فیصل آباد میں روڈ حادثہ، تین افراد جاں بحق
فیصل آباد : ہولناک ٹریفک حادثے میں تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
عبدالحکیم موٹروے پر بدترین ٹریفک حادثہ ہوگیا، مزدہ ٹرک کے سامنے جاتے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : نجی کمپنی کا جہاز حادثے سے بچ گیا، کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ
جاں بحق افراد کی شناخت 35 سالہ ساجد، 28 سالہ عدنان اور 20 سالہ رضوان کے نام سے ہوئی ہے، جن کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سمندری منتقل کر دیا گیا ہے۔