قصور : کم سن بچوں سے زیادتی اور ان کی نازیبا ویڈیو بنانے والا گروہ گرفتار
قصور : کم سن بچوں کی نازیبا ویڈیو بنانے والا گروہ پولیس کی گرفت میں آگیا، جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
معصوم بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا، جس میں پولیس نے انتہائی محنت کے بعد ملزم کو گرفتار کیا، تاہم اب بھی اس شہر اور اس کے گردنواح میں ایسے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی : کلفٹن میں 9 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار
قصور کے نواحی گاؤں میں بچوں کی نازیبا ویڈیو بناکر زیادتی کرنے والا ایک گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ نعیم عرف نیموں گروہ کے چار افراد کم سن بچوں کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتے تھے۔
ملزمان زیادتی کے دوران کم عمر بچوں کی نازیبا ویڈیو بھی بناتے تھے۔ ملزمان نے متعدد بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ان کی ویڈیوز بھی بنائی۔ کوٹ رادھاکش پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔