عثمان بزدار کی احتساب عدالت میں پیشی، لیگی کارکنان کا احتجاج، گھڑی چور کے نعرے
لاہور : ن لیگ کے کارکنان نے پی ٹی آئی رہنماء کے خلاف سخت نعرے بازی کی، گھڑی چور کے الفاظ والے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔
لاہور کی احتساب عدالت میں شراب لائنس کیس میں عثمان بزدار کی پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان بھی پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے مسلم لیگ (ن) کا کوئی فیورٹ نام نہیں: خواجہ آصف
کارکنان نے عثمان بزدار اور عمران خان کیخلاف پوسٹرز اٹھا رکھے تھے، جس میں عمران خان کو گھڑی چور ، رسیداں کڈو، پنجاب کا جوکر الفاظ آویزاں تھے۔ عثمان بزادر اور عمران خان کیخلاف احتساب عدالت کے باہر نعرے بازی بھی کی گئی۔