سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا
سونے کی قیمت میں اضافے کا رحجان جاری ہے، آج پھرسونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700روپے کااضافہ ہو گیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت2لاکھ4ہزار200روپے ہوگئی۔10گرام سونے کی قیمت میں 600روپے کااضافہ ہوا،10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 75ہزار68روپے ہوگئی۔