سونے کی قیمت میں اضافہ
سونے کی قیمت میں فی تولہ 500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق 500 روپےاضافے کےبعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 33 ہزار 600 روپے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 428 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 274 روپے ہوگئی عالمی مارکیٹ میں 12 ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا 1976 ڈالر پرآگیا۔