انٹربینک میں ڈالر سستا
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 6 پیسے سستا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی کرنسی 6پیسے کمی کے بعد 283 روپے 82 پیسے پر بند ہوئی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد ڈالر 289 روپے کے ریٹ پر فروخت ہوا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 5 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 93 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 372 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔167 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 183 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 42,336 جبکہ کم ترین سطح 41,055 رہی ۔