مریم نواز کا تین گھنٹے طویل آپریشن

مریم نواز کا تین گھنٹے طویل آپریشن

مریم نواز کا تین گھنٹے طویل آپریشن 

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں آپریشن ہوا ۔

فیملی ذرائع کے مطابق مریم نواز کے گلے کے دو گلینڈز کا آپریشن کیا گیا جو کامیاب رہا، ان کے گلے کےگلینڈز کا آپریشن تین گھنٹے جاری رہا۔

فیملی ذرائع کے مطابق  مریم نواز کو آپریشن کے بعد ان کے کمرے میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز بدھ کو لندن سے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا کے ایک ہفتے کے دورے پرپہنچے ۔ ذرائع کے مطابق باپ بیٹی ایک ہفتے تک سوئس دارالحکومت میں قیام کریں گے۔

 دریں اثناء وزیر اعظم شہباز شریف بھی 9 جنوری کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ساتھ موسمیاتی لچکدار پاکستان پر بین الاقوامی کانفرنس کی شریک میزبانی کے لیے جنیوا کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے، ذرائع کے مطابق نواز شریف کے ہارٹ سرجن بھی جنیوا میں مقیم ہیں اور انہوں نے ان کے لیے شہر میں کلینیکل اپائنٹمنٹس کر رکھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں