کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری
کراچی کے علاقہ گلستان جوہر بلاک 17 میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے خاتون کو جاں بحق کر دیا جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ لیڈی ایم ایل او جناح ہسپتال نے جاری کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مقتولہ کو جسم کے مختلف حصوں پر دو گولیاں لگی۔جس میں سے مقتولہ کو ایک گولی گردن اور دوسری پسلی کے نیچے لگی۔ مقتولہ ثنا کو قریب سے دو گولیاں ماری گئیں تھی۔
مقتولہ کا پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد لاش سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئی ہے۔