حویلیا ں،بیوی نے بھائی کیساتھ ملکر شوہر کوقتل کردیا
ظفروال نواحی علاقہ حویلیاں میں قتل کی لرزہ خیز واردات، بیوی نے بھائی کے ساتھ مل کر شوہر کو موت کی نیند سلا دیا ۔
ظفروال حویلیاں میں گھریلو ناچاقی پر بیوی نے بھائی کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر دیا قاتل بھائی موقع سے فرار ہو گیا جبکہ بیوی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
قاتلہ فضیلت بی بی کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا اس لئے بھائی کے ساتھ مل کر اسے قتل کر دیا مقتول کی شناخت اشفاق ولد رمضان سکنہ وڈھالہ کے نام سے ہوئی ہے۔