وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات، قومی سلامتی اجلاس بلانے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات، قومی سلامتی اجلاس بلانے کا فیصلہ

ملاقات میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات اور ان کے تدراک کے حوالے سے اقدامات پر گفتگو، امن و امان کی صورتحال اور فوج کے پیشہ وارانہ امور سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات، قومی سلامتی اجلاس بلانے کا فیصلہ

 وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کی ہونے والی ملاقات میں ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں کل بلائے گئے ملکی سلامتی کے اجلاس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حالیہ دہشتگردی کے واقعات اور ان کے تدراک کے حوالے سے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم اور آرمی چیف کے مابین ملاقات میں امن و امان کی صورتحال اور فوج کے پیشہ وارانہ امور سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل بروز جمعہ طلب کیا گیا ہے،

قومی سلامتی کمیٹی کے اس اہم اجلاس میں ملکی معیشت اور سکیورٹی کے معاملات کے ساتھ حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور دیگر امور پر غور کیا جائے گا،

اس کے علاوہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکاء کو ملک کی معیشت کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

وفاقی کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردی کی عفریت کو جڑ سے ختم کر دیا جائے گا، امن وامان کی صورتحال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،

دہشت گردی کیخلاف مسلسل جدوجہد پرسیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ کابینہ اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،

وفاقی کابینہ نے ملک میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی، وفاقی کابینہ نے چودھری اشرف کی گرفتاری کی مذمت کی،

اجلاس میں دہشت گردی واقعات میں شہید افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا، وفاقی کابینہ نے عزم کا اعادہ کیا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،

دہشت گردی کی عفریت کو جڑ سے ختم کر دیا جائے گا، وفاقی کابینہ نے دہشت گردی کے خلاف مسلسل جدوجہد پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں