عمران خان کابیانیہ ہے ادارے انکی ٹائیگرفورس بن کر کام کریں،بلاول بھٹو

عمران خان کابیانیہ ہے ادارے  انکی ٹائیگرفورس بن کر کام کریں،بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ عمران خان کا بیانیہ ان کی غیر جمہوری سوچ کا عکاس، پی ٹی آئی چیئرمین اپنی ضد منوانے کیلئے جھوٹ، نفرت اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کررہے ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا ٹراما سینٹر لاڑکانہ کے دورے کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے ہیں ان کی ضد پور ی ہو عوام کےمسائل حل نہ ہوں۔ اسٹیبلشمنٹ سے تو عمران خان کےسہولت کار ہٹ گئے لیکن کسی اور ادارے میں شاید ان کے سہولت کار ابھی موجود ہوں۔ ماضی میں حکومتیں اپنی آئینی مدت پوری نہیں کرتی تھیں، ہم نے پارلیمنٹ کی آئینی مدت کو یقینی بنایا، 2007 سے 2013، پھر 2018 اور اب 2023 تک پارلمان اپنی مدت پوری کرنے جا رہی ہے۔یہ تیسری پارلیمنٹ ہوگی جو مدت پوری کرے گی، ملک میں عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ اگر انتخابات وقت پر ہوں گے تو عمران کے سہولت کار کسی بھی ادارے میں موجود نہیں رہیں گے۔ عمران خان کو اسی بات کی تکلیف ہے، اسی لیے جھوٹ نفرت تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں۔سیلاب، معاشی مسائل اور بے روزگاری کے باوجود عمران خان چاہتے ہیں پارلمینٹ اپنی مدت پوری نہ کرے اور جمہوری ترقی نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں