ترقی کرتی حکومت کو گرا کر چوروں کو بٹھا دیا گیا، عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاحکومت کوسخت تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ دو خاندانوں نے ملک کو لوٹا ، ان کو اوپر لا کر بٹھا دیا ۔چوروں نے حکومت میں آ کر اپنے کیسز ختم کرا لئے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاوفد سے گفتگو میں کہنا تھا کہ چوروں کے ٹولے نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ۔شہباز شریف نے سب سے پہلےایف آئی اے پر حملہ کیا۔ایف آئی اے میں اپنا بندہ بٹھا کر تمام کیسز ختم کرائے گئے۔ان چوروں نے نیب کو بھی ختم کر دیا ۔حکومت پر کوئی سرمایہ کار بھروسہ نہیں کرتا ۔حکومت کو کسی نے باہر سے پیسے نہیں دینے ۔موجودہ حکمرانوں کو کوئی فکر نہیں ان کا سب کچھ باہر ہے ۔