اہم خبر، ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی گرفتار
اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے چودھری محمد اشرف کو گرفتار کر لیا۔
واضح رہے کہ چودھری محمد اشرف حلقہ این اے 148 ساہیوال سے رکن قومی اسمبلی ہیں۔
ایم این اے چودھری محمد اشرف پر 157 ایکڑ 1 کنال 16 مرلے سرکاری اراضی قبضے میں رکھنے کا الزام ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹواری اور ریاست علی گرداور سے مل کرجعلی گرداوری بنا کر اپنے قبضہ میں رکھی ہوئی تھی۔ الزام ثابت ہونے پر گرفتار کیاگیا۔