اسلام آباد میں 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن ملتوی

اسلام آباد میں 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن ملتوی

الیکشن کمیشن نے 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول منسوخ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا، اسلام آباد میں 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن ملتوی کردیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن کےپانچ رکنی بینچ  نےسماعت کی تھی۔

ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون اور سابق اٹارنی جنرل اشتراوصاف الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے بابر اعوان اور علی نواز اعوان پیش ہوئے، جماعت اسلامی کی جانب سے میاں اسلم الیکشن کمیشن میں موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں