گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ کو خبردار کردیا
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نےوزیراعلیٰ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو مایوسی میں دھکیلنے والے ہوش کے ناخن لیں، ہمیں دیکھنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پاس نمبرز پورے ہیں یا نہیں ہیں ؟
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ دیکھنا تھا پرویز الہٰی کے نمبرز پورے ہیں یا نہیں ،سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے والوں کو اپنے رویوں پر غور کرناچاہئے ۔کسی کو اچھا لگے یا برا آئینی ذمہ داری پوری کروں گا۔
واضح رہے کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ اور گورنر کے درمیان سیاسی رسہ کشی جاری ہے وزیراعلیٰ پنجاب نے اسمبلی تحلیل کرنے کی ٹھانی تو گورنر نے ایکشن لیتے ہوئے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیا ، پنجاب کابینہ تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔وزیراعلیٰ نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تو عدالت نے ان سے بیان حلفی لیکر انہیں واپس اپنے عہدے پر بحال کردیا، اب گورنر وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ رہے ہیں ۔