متنازعہ ٹوئٹس کیس ،اعظم سواتی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

متنازعہ ٹوئٹس کیس ،اعظم سواتی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی کی متنازعہ ٹوئٹس کیس میں ضمانت کی درخواست پر 26 دسمبر(بروز سوموار) کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق متنازعہ ٹوئٹس کیس میں  رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق26دسمبر (بروز  سوموار)  کو سماعت کریں گے۔رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی نے متنازعہ ٹوئٹس کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں