صدر عارف علوی کا وزیراعظم اور چیف جسٹس کو خط
صدرعارف علوی نے مراد سعید کی شکایات دور کرنے کے لیے وزیراعظم اور چیف جسٹس کو خط لکھ دیا ۔
تفصیلات کےمطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم اور چیف جسٹس کو الگ الگ خطوط لکھے،صدر مملکت نے اپنے خطوط میں پارلیمنٹیرین کی جانب سے لگائے گئے سنگین الزامات کا حوالہ دیا۔ خطوط میں جعلی، بوگس، غیر سنجیدہ ایف آئی آر کا ذکر ہے۔خطوط میں مئی 2022 کو مسجد نبوی، مدینہ شریف میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے درج مقدمے کا بھی ذکر ہے۔
خط میں لکھا گیا کہ مذکورہ بالا اقدامات آئین پاکستان کے آرٹیکل 9,13 اور 14 کے تحت درج بنیادی حقوق کے خلاف ہیں۔مراد سعید نے مالاکنڈ (سوات) میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا مسئلہ اٹھایاجس پر مراد سعید کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔