پنجاب اسمبلی میں گورنر کیخلاف قرار داد منظور،صدر سے گورنر کی معزولی کا مطالبہ
پنجاب اسمبلی میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے خلاف قرار دادا منظورکرلی گئی ،قرار داد میں صدر مملکت سے گورنر پنجاب کو معزول کرنے مطالبہ کردیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی میں گورنر پنجاب کیخلاف قرار داد میاں اسلم اقبال نے پیش کی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ گورنر پنجاب نے وزیراعلی پنجاب کے حوالے سے غیرآئینی وغیر قانونی اقدام کیا،صدر مملکت گورنر پنجاب کو معزول کریں ۔
اس قبل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پرویز الہی کو ڈی نوٹی فائی کرنے کے بعد حکومتی اور اپوزیشن ارکان آمنے سامنے آگئے،شدید نعرے بازی کے باعث ایوان مچھلی منڈی بن گیا، اپوزیشن اراکین حکومتی بنچوں کے سامنے آگئے،دونوں جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی ، ایوان گلی گلی میں شور ہے سارا ٹبر چور ہے ، امپورٹڈ حکومت نامنظور کی نعروں سے گونج اٹھا ۔جبکہ اپوزیشن نے جواب میں گھڑی چور کے نعرےلگائے ۔