اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز میں 19 سالہ مسافر دوران سفر انتقال کر گیا

اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز میں 19 سالہ مسافر دوران سفر انتقال کر گیا

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سےکراچی آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز ای آر 505 میں دوران سفر 19 سالہ نوجوان حنین فاروق کو اچانک دل کی تکلیف ہوئی۔مسافر کی طبیعت بگڑنے پر کراچی ائیرپورٹ پر ڈاکٹرز کو انتظامات کی ہدایت کی گئی۔ مسافر کو طیارے سے باہر لاکر ڈاکٹرز نے چیک کیا تو مسافرپہلےسے ہی انتقال کر چکا تھا۔نوجوان مسافر اپنے کزن عمران سومرو کے ہمراہ اسلام آباد سےکراچی آرہا تھا جب اسکی طبعیت بگڑی اور وہ انتقال کر گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں