پی ٹی آئی ایم این ایز 22دسمبرکوسپیکر کے سامنے پیش ہوں گے

پی ٹی آئی ایم این ایز 22دسمبرکوسپیکر کے سامنے پیش ہوں گے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے23دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوااسمبلیوں کی تحلیل اور سپیکرقومی اسمبلی کے سامنے پیش ہو کر استعفوں کی تصدیق کا اعلان کیاتھا ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ایم این ایز 22دسمبرکوسپیکر کے سامنے پیش ہوں گے۔پارٹی چیئرمین عمران خان نے ممبران قومی اسمبلی کو ہدایات جاری کردیں۔پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی اسپیکر کو استعفے پیش کریں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 21دسمبر کو تمام پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی ۔پی ٹی آئی ممبران اسمبلی تحریری استعفے بھی ہمراہ لانےکی ہدایت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں