آصف علی زرداری پنجاب اسمبلی بچانے کے مشن پر نکل پڑے
سابق صدر آصف علی زرداری پنجاب اسمبلی بچانے کے مشن پر نکل پڑے ،آصف علی زرداری نے بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے ایم پی ایزسے ملاقات کی ۔
تفصیلات کےمطابق ایم پی ایز سے ہونیوالی ملاقات میں آصف علی زرداری نے پارلیمانی پارٹی کے ارکان کو وزیر اعظم شہبازشریف اور چودھری شجاعت سے ہونے والی ملاقاتوں پر اعتماد میں لیا ،اس موقع پر پنجاب کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیاپیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ جمہوری استحکام اور پارلیمان کی بالادستی کے لئے ہر قربانی کے لئے تیار ہیں آنے والا وقت انارکی اور انتشار کی سیاست کرنے والی قوتوں کا متحمل نہیں ہوسکتا،پیپلزپارٹی پاکستان میں آئین کی بالادستی پارلیمان کی بقاء اور غریب کی فتح تک اپنی جہدوجہد جاری رکھے گی ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی نظام کی بقاء کے بھٹو مشن کو پورا کریں گے، پنجاب اسمبلی کو بچانے کی جہدوجہد جاری رکھے گے، اجلاس میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود بھی موجود تھے