قومی اسمبلی کے ارکان کی فہرست سے عمران خان کا نام غائب
قومی اسمبلی کے ارکان کی فہرست سے سابق وزیر اعظم عمران خان کا نام غائب۔ ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق نااہلی کے بعد عمران خان کا نام لسٹ سے نکالا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کا رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے کردار ختم کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نااہل کیا گیا تھا۔ عمران خان کو اب پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے اجتماعی استعفے قبول کرنے کا بھی اختیار نہیں ہوگا۔