سیاسی گہماگہمی، چودھری شجاعت نے پنجاب کا مستقبل بتادیا
سابق صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کے بعد چودھری شجاعت کا موقف آگیا۔
چودھری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف اور آصف زرداری سے ملاقات اچھی رہی اور اس دوران کوئی منفی بات نہیں ہوئی جب کہ آج میری کسی رہنما سے ملاقات نہیں ہوئی، اگلےتین سے چار روز تک سیاسی رابطے اورملاقاتیں جاری رہیں گی جس میں مستقبل کا سیاسی لائحہ عمل مل بیٹھ کرطےکریں گے۔
چودھری شجاعت نے کہا کہ پنجاب میں اچھا ہی ہونے جارہا ہے، پیپلزپارٹی، ن لیگ عدم اعتماد اورا عتماد کے ووٹ سمیت دونوں آپشن پرغورکررہے ہیں، ان کے پاس اوربھی آپشنز ہوں گے، مجھے دونوں جماعتوں نے دو ہی آپشنز بتائے ہیں۔