مسزورلڈ2022: 21 برس بعد تاج بھارتی حسینہ کے سر سج گیا
مسز ورلڈ 2022 کے سالانہ مقابلے میں بھارتی حسینہ نے تاج اپنے سر سجا لیا۔ بھارت کو 21 سال بعد یہ کامیابی ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شادی شدہ خواتین کا عالمی مقابلہ حُسن بھارت کی 32 سالہ سرگم کوشل کے نام رہا جنہوں نے اپنے مقابل 62 حسیناؤں کو شکست دی۔
انگریزی ادب میں ماسٹرز ڈگری رکھنے والی سرگم کوشل کا تعلق جموں وکشمیرسے ہے۔ سرگم کوشل کچھ عرصہ تدریسی فرائض بھی سرانجام دے چکی ہیں۔
سرگم نے بھارتی بحریہ کے افسر کے ساتھ 2018 میں زندگی کے نئے سفرکا آغاز کیا تھا۔