سابق برطانوی وزیر خارجہ اور وزیر اعظم کے دفاتر میں کوکین کے آثار مل گئے
برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیرخارجہ اور وزیراعظم کے دفاتر پارٹی کے بعد وہاں سے کوکین کے اثار ملے تھے ۔
تفصیلات کےمطابق برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق لز ٹرس کے وزیر اعظم بننے سے چند دن پہلے وہاں منعقد ہونے والی پارٹیوں کے بعد یہ آثار ملے تھے۔برطانوی اخبار کے مطابق سفید پاؤڈر وزرائے خارجہ کی سرکاری رہائش گاہ شیوننگ ہاؤس سے موسم گرما میں دریافت ہوا تھا۔ یہ معاملہ اس وقت کی سیکرٹری خارجہ لز ٹرس کے وزارت عظمیٰ کی دوڑ جیتنے سے چند دن پہلے سامنے آیا۔اخبار کےمطابق کوکین کے نشانات کھیلوں کے کمرے میں دو مرتبہ پائے گئے تھے۔اسی شام کو ٹیرس نے رہائشگاہ کی چھت پر مہمانوں کی میزبانی کی تھی۔ شیوننگ میں 19 اور 21 اگست اور 2 اور 4 ستمبر کو کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔