امریکا کا 858 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور
امریکی سینیٹ نے دفاعی بجٹ کی منظوری دیتے ہوئےسمری صدر بائیڈن کو بھجوا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹ نےریکارڈ 858 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دیتے ہوئے اس کی سمری صدر بائیڈن کو بھجوا دی ہے۔ رقم صدر بائیڈن کے تجویز کردہ دفاعی بجٹ کی رقم سے 45 ارب ڈالر زیادہ ہے جبکہ اس میں فوج کے لیے لازمی کووڈ ویکسین کے مینڈیٹ کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ بل یا نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ کی حمایت میں 83 جبکہ مخالفت میں 11ارکان نے ووٹ ڈالا۔اس بل میں مالی سال 2023کے فوجی اخراجات کے لیے 858ارب ڈالر کی منظوری دی گئی ہے جن میں فوجیوں کی تنخواہوں میں چار اعشاریہ چھ فیصد اضافے، ہتھیاروں، بحری جہازوں اور جنگی طیاروں کی خریداری کے لیے بھی رقم رکھی گئی ہے جب کہ چین اور روس کے خطرات کا سامنا کرتے تائیوان اور یوکرین کی مالی مدد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔