ویزے تو نا ملے، پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
بھارت نے پاکستان کوویزے تو نہیں دیے لیکن ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے چوتھے ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کو دیدی۔ پاکستان آئندہ سال نومبر میں ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا ۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کی سالانہ جنرل کونسل کا اجلاس بھارت میں منعقد ہوا جس میں بھارت میں منعقدہ تیسرے ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے سیاسی بنیادوں پر بھارت کیجانب سے پاکستان ٹیم کو ویزے جاری نہ کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔