عطاتارڑ اور عرفان قادر کو وفاقی وزیر کا درجہ مل گیا

عطاتارڑ اور عرفان قادر کو وفاقی وزیر کا درجہ مل گیا

  مسلم لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کو معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور مقرر کر دیا گیا جبکہ عرفان قادر کو معاون خصوصی برائے قانونی اصلاحات بنا دیا گیا ہے۔

 وزیراعظم شہبازشریف نے عطاء اللہ تارڑ کو معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور مقرر کر کے  وفاقی وزیر کا درجہ  دے دیا  ہے۔

وزیراعظم آفس نے عطاء تارڑ  کو وفاقی وزیر کا اسٹیٹس دینے  کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ عطاء تارڑ کے وفاقی وزیر کے عہدے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ جس کے بعد   عطاء تارڑ کو وفاقی وزیر کی تمام مراعات حاصل ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں