جوہرٹاؤن دھماکے کے ملزمان کی گرفتاری ،وزارت داخلہ کل سفیروں کو بریفنگ دے گی
جوہر ٹاؤن لاہور دھماکہ میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت ملنے کے بعد وزارت خارجہ کل سفیروں کو اس حوالے سے بریفنگ اور ڈوزیئر دے گی۔
تفصیلات کے مطابق 23 جون 2021 کو جوہر ٹاؤن لاہور دھماکے میں بھارتی ایجنسی ’را‘ ملوث نکلی ۔کئی ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔ بھارتی ایجنٹس کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے ریڈ وارنٹ بھی جاری کر دیئے گئے۔جوہر ٹاؤن لاہور دھماکہ میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت ملنے کے بعد وزارت خارجہ کل سفیروں کو اس حوالے سے بریفنگ اور ڈوزیئر دے گی۔وزارت داخلہ نے سی ٹی ڈی کی مدد سے عالمی برادری کے کئے ڈوزیئر تیار کر لیا۔وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کھر خود سفیروں کو بریفنگ دیں گی۔