پنجاب حکومت نے صوبے میں کفایت شعاری پالیسی جاری کردی

پنجاب حکومت نے صوبے میں کفایت شعاری پالیسی جاری کردی

 پنجاب حکومت نے صوبے میں کفایت شعاری پالیسی جاری کردی، جس کے مطابق گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگاتے ہوئے کئی معاملات پر اخراجات کمیٹی کی منظوری سے مشروط کردیے۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے لیے اقتصادی اقدامات کرتے ہوئےپنجاب کی کفایت شعاری پالیسی 5 ماہ کی تاخیر سے جاری کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے تمام خودمختار اداروں، کارپوریشنوں کے سربراہوں کو خطوط لکھ دیے گئے ہیں، جس میں  بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے عوام کے پیسے کے استعمال میں انتہائی کفایت شعاری کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں