نوازشریف کی وطن واپسی کی اندرونی کہانی
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے لئے متفقہ فیصلہ کر لیا گیا، سابق وزیراعظم کی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان لندن سے ہوگا۔
مسلم لیگ ن نے اپنے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کا متفقہ فیصلہ کرلیا ہے جبکہ نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی بھی وطن واپسی کا قوی امکان ہے۔
لاہور میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوا، جس میں پارٹی کے تقریباً تمام اعلیٰ عہدیدار شریک ہوئے، اس اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
اجلاس میں شریک تمام اعلیٰ عہدیداران نے اپنے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کا متفقہ فیصلہ کرلیا ہے، اور یہ بھی فیصلہ ہوا کہ تاریخ کا اعلان لندن سے ہوگا، اور مریم نواز کی بھی وطن واپسی کا قوی امکان ہے۔